• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعلقہ حکام کی چشم پوشی، سریاب کے مختلف علاقوں میں قلت آب،عوام پریشان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سریاب کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے،عوام کو مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے ، متعلقہ حکام کی چشم پوشی کے باعث ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی ہے تفصیلات کے مطابق کشمیر آباد،لوہڑ کاریز،موسی کالونی،احمد خان زئی،برما ہوٹل،بینک کالونی،کلی قمبرانی،کلی گشکوری،محلہ سیدان کلی فقیر آباد،بشیر چوک سمیت گردونواح کے علاقوں میں آبنوشی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہےمکین ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں اور مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں مکینوں نے بتایا کہ علاقے میں پانی کی شدید قلت ہے ،غریب عوام ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر ہیں اور ٹینکر خرید کر تنگ آچکے ہیں جبکہ علاقے کی اکثریت غریب اور متوسط طبقے کی آبادی ہے جو ٹینکر ڈلوانے کی اسطاعت نہیں رکھتے، اس کے علاوہ طویل لوڈشیڈنگ سے بھی پانی کی فراہمی کا نظام درہم برہم ہوکررہ گیا ہے انہوں نے کہا کہ پانی کی عدم فراہمی کے باعث لوگ ذہنی مریض بن چکے ہیں بارہا واسا حکام کو شکایت بھی کی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو مکین شدید احتجاج پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی ۔
تازہ ترین