• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلبرگ میں صفائی کی ابتر صورتحال پر مکین پریشان

پشاور(وقائع نگار) پشاور کے علاقہ گلبرگ میں صفائی کی ابتر صورتحال نے شہریوں کو پریشان کر دیا اور ڈبلیو ایس ایس پی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نیو گلبرگ ٹاؤن میں صفائی عملہ کی ڈیوٹی یقینی بنائی جائے نیو گلبرگ ٹاؤن کے رہائشیوں نے کہا کہ مذکورہ ٹاؤن میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں اور صفائی کی صورتحال بہتر نہیں جس کی وجہ سے نہ صرف علاقے میں بدبو رہتا ہے بلکہ بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے انہوں نے کہا کہ علاقہ کے رہائشیوں نے کئی بار ڈبلیو ایس ایس پی اہلکاروں کو صفائی کرانے کی درخواستیں کی ہیں لیکن عملہ نہیں آرہا مکینوں نے ڈبلیو ایس ایس پی کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ نیو گلبرگ ٹاؤن میں ڈبلیو ایس ایس پی اہلکاروں کو پابند بنایا جائے کہ وہ صفائی کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑے تاکہ علاقہ صاف ہو اور نیو گلبرگ ٹاؤن کے رہائشیوں کی مشکلات کم ہو ورنہ وہ احتجاج پر مجبور ہوں گے.
تازہ ترین