• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹام کروز نے فلم کے سیٹ پر بدمزگی کے بعد پولیس بلالی

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹام کروز کی نئی آنے والی فلم مشن امپاسبل7 کے سیٹ پر بنا اجازت کئی لوگ گھس آئے جس کے بعد اداکار نے ایکشن لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو بلا لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں فلم کے سیٹ کا دروازہ توڑ کر متعدد لوگ اندر گھسے۔ یہ لوگ وہاں موجود سامان پر چڑھ کر سیٹ کی تصویریں لینا چاہ رہے تھے۔ جس کے بعد ٹام کروز کو سیکورٹی بلانا پڑی۔

ذرائع کے مطابق فلم کا سیٹ بہت بڑا اور کھلا ہوا ہے جسے مکمل طور پر بند کرنا ممکن نہیں۔گزشتہ ہفتے بھی اسی طرح کے واقعے کے بعد پولیس کو بلایا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعداب فلم کی ٹیم مزید حفاظتی اقدامات کرے گی تاکہ شوٹنگ میں مزید تاخیر نہ ہو۔

کورونا کی وجہ سے فلم کی ریلیز مؤخر کردی گئی تھی جس کے بعد اسکی نئی تاریخ 22مئی2022 سامنے آئی ہے۔

تازہ ترین