• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنانیر کی آواز میں عاطف اسلم کے کلام کے چرچے

مختصر ویڈیو سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی دنانیر مبین نے عاطف اسلم کا تازہ کلام ’سلام عاجزانہ‘ پڑھ کر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔


انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں عاطف اسلم کا حالیہ کلام سُریلی آواز میں پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔


دنانیر مبین نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’مصطفیٰ جانِ رحمت پر لاکھوں سلام، آج کی خوبصورت اور مقدس رات۔‘

انہوں نے لکھا کہ اس خوبصورت کلام کو پڑھنے کی عاجزانہ سی کوشش کی ہے جسے حال ہی میں عاطف اسلم نے ریلیز کیا تھا۔

دنانیر نے یہ بھی لکھا کہ ’اگر اس میں کوئی غلطی ہوگئی ہے تو وہ پیشگی معذرت خواہ ہیں۔‘

دنانیر کی ویڈیو کو اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اداکارہ ہانیہ عامر سمیت دیگر معروف شخصیات بھی دنانیر کی آواز کی مداح ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم نے گزشتہ ماہ  رمضان المبارک کی مناسبت سے نبی آخری الزماںﷺ کو درود و سلام پیش کرتا کلام ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز کیا تھا جو ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا تھا۔

کلام میں عاطف اسلم کے ہمراہ علی پرویز، نعمان جاوید، علی پرویز مہدی، احسان پرویز مہدی اور کمیل جعفری نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

تازہ ترین