• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امل کی دھوکے سے خالہ منال خان کو ’مدرزڈے‘ کی مبارکباد

پاکستان کی معروف جڑواں اداکار بہنیں منال خان اور ایمن خان تقریباً ایک جیسی ہی دکھتی ہیں، اسی دھوکے کا شکار ہو کر ایمن خان کی بیٹی امل نے اپنی خالہ منال خان کو دھوکے سے مدرز ڈے کی مبارکباد دے دی۔

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں  ماؤں کا عالمی دن منایا گیا جس میں ہر عام و خاص نے اپنی والدہ سمیت دنیا بھر کی ماؤں کو اس دن کی مبارک دی۔

اسی سلسلے میں منال خان کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں وہ اپنی بھانجی، بڑی بہن ایمن خان کی بیٹی امل کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔


منال خان کا اپنی اس پوسٹ پر کہنا ہے کہ ’ایک مزاحیہ سچ، کوئی بھی نہیں جانتا کہ امل یہاں اُنہیں مدرز ڈے پر مبارکباد دے رہی ہے۔‘

منال خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں  اپنی والدہ سمیت دنیا کی تمام ماؤں کو بھی مدرز ڈے کی مبارکباد دی۔

تازہ ترین