• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی معروف اداکارائیں اور گلوکارائیں جن کے مختلف اشکال کے جسم پر گدوائے گئے ٹیٹوز مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

دنیا بھر میں اکثر عام و خاص کی جانب سے اپنے جسم پر من پسند ٹیٹو گدوائے جاتے ہیں مگر اس روایت کو پاکستان میں ناقابل قبول سمجھا جاتا ہے اسی لیے پاکستانی سلیبریٹیز اپنا شوق پورا کرنے کے لیے اگر ٹیٹو گدواتے بھی ہیں تو انہیں تنقید اور نا پسندیدگی کے اظہار سے بچنے کے لیے یہ ٹیٹوز چھپانا پڑتے ہیں۔

اس رپورٹ میں اُن فنکاراؤں کا ذکر کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے جسم پر ٹیٹوز بنوائے ہوئے ہیں مگر یہ اداکارائیں انہیں زیادہ تر چھپا کر ہی رکھتی ہیں۔

صبا قمر

دورِ حاضر کی سپر اسٹار، اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے اپنی گردن کی پشت پر ٹیٹو بنوایا ہوا ہے جو کہ اکثر اوقات دیکھا بھی جا سکتا ہے، جب اداکارہ جُوڑا بناتی ہیں تو یہ ٹیٹو واضح نظر آتا ہے۔

قرت العین بلوچ

ایرانی نژاز پاکستانی گلوکارہ و موسیقار قرت العین بلوچ نے بھی اپنی بائیں بازو پر ایک ٹیٹو گدوایا ہوا ہے۔

ایمان سلیمان

پاکستانی سپر ماڈل ایمان سلیمان اپنے باغی خیالات اور چھوٹے بالوں کے سبب خوب جانی جاتی ہیں، سپر ماڈل ایمان سلیمان نے بھی اپنے کندھے پر ٹیٹو کی مدد سے کچھ سطور لکھوائی ہوئی ہیں۔

سائرہ یوسف

ہر دلعزیز، معصوم چہرہ رکھنے والی اداکارہ سائرہ یوسف نے بھی اپنے کندھے پر ٹیٹو گدوایا ہوا ہے، وہ زیادہ تر اسے چھپا کر ہی رکھتی ہیں مگر کبھی کبھار کسی فیشن فوٹو شوٹ کے دوران اس ٹیٹو کی تصاویر بن ہی جاتی ہیں۔

میشا شفیع

پاکستانی معروف گلوکارہ میشا شفیع نے بھی اپنی دائیں بازو پر ایک ٹیٹو گدوایا ہوا ہے، میشا شفیع کے دونوں ٹیٹو کسی اسٹامپ جیسے نظر آ تے ہیں۔

تازہ ترین