عمران یعقوب منہاس نے غلام نبی میمن کے چارج چھوڑنے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کا چارج سنبھال لیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس نے کراچی پولیس آفس آمد کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کا چارج سنبھالا۔
ترجمان کے مطابق دونوں افسران نے ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں کمانڈ اسٹک کا تبادلہ کیا، غلام نبی میمن کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نےسلامی پیش کی۔
پولیس چیف عمران یعقوب منہاس اور دیگر نےغلام نبی میمن کو پورے اعزاز کے ساتھ رخصت کیا۔