• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت باتوں پر نہیں عملی کاموں پر یقین رکھتی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت باتوں پر نہیں بلکہ عملی کاموں پر یقین رکھتی ہے۔

اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی بہتری کے لیے 28 بڑے جبکہ کئی چھوٹے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔


جام کمال خان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے شہر میں بہتری اور شہریوں کو سہولیات میسر آئیں گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کینسر اور امراضِ قلب کے اسپتال، پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے تین ڈیمز بنائے جارہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ سات اسپورٹس کمپلکس، جوائنٹ روڈ، سبزل، سریاب، لنک بادینی روڈ زیرِتعمیر ہیں۔

تازہ ترین