حکومتِ بلوچستان نے عیدالفطر کی نماز کے اجتماعات کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق عیدالفطر کی نماز کے اجتماعات کھلے مقامات پر کروائے جائیں۔
صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ اجتماعات میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق رش ہونے کی صورت میں عید کی نماز دو سے تین اقساط میں کروائی جائے۔
بیان میں یہ بھی کہا کہ ماسک لگائے بغیر کسی بھی نمازی کو عید گاہ میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔
محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ نمازِ عید کے اجتماعات سے پہلے اور بعد میں کسی بھی قسم کے اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔