• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ چار سے پانچ روز میں ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چار سے پانچ روز کے دوران ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ اگلے چار سے پانچ روز تک ان علاقوں میں موجود رہے گا۔

راولپنڈی، اسلام آباد، مری اور اٹک میں وقفے وقفے سے اتوار تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، سوات، شانگلہ میں بھی اتوار تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ 

اسی طرح کوہستان، مانسہرہ، ہری پور، کوہاٹ، پشاور، مردان میں بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔


محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے باعث بارش کا سلسلہ لاہور، جھنگ، سیالکوٹ میں جاری رہنے کی توقع ہے۔ 

چکوال، جہلم، گجرات، حافظہ آباد، فیصل آباد میں بھی آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ 

ہفتہ اور اتوار کے دوران ڈیرہ غازی خان، ملتان میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کاشت کار حضرات بارشوں کے دوران احتیاط کریں۔

تازہ ترین