• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر سائیکل لفٹرز سمیت 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اے وی ایل سی نے 5 موٹرسائیکل لفٹرز شہزاد عرف لنگڑا، علی اصغر، شاکر، ارباز اور عزیر خان کو گرفتار کر کے چوری گئیں 6 موٹر سائیکلیں بر آمد کر لیں۔بن قاسم میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہدایت ﷲ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ کرکے غیر قانونی اسلحہ برآمد لیا ، جبکہ اسکے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ،قائد آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب کارروائی کے دوران بدنام منشیات ڈیلر خلیفہ خان کو گر فتار کرکے 5 کلو 200 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ۔

تازہ ترین