• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پربھاس نے نئی فلم کا معاوضہ ایک ارب روپے وصول کیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم باہو بلی سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار پربھاس نے اپنی نئی فلم کیلئے بڑا معاوضہ وصول کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پربھاس بھارتی سنیما میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والوں کی فہرست میں آگئے ہیں۔اب رپورٹس کے مطابق پربھاس کننڈا فلم ’کے جی ایف‘ کے ہدایت کار پرشانتھ نیل کے ساتھ نئی فلم ’سالار‘ میں کام کررہے ہیں۔رپورٹس میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ پربھاس نے سالار میں کام کیلئے 100 کروڑ کا معاوضہ وصول کیا ہے جو کہ کسی بھی بولی وڈ اداکار کے معاوضے سے بھی زیادہ ہے۔پربھاس اپنے کیرئیر کے عروج کی جانب بڑھ رہے ہیں اور ان کی ایک کے بعد ایک فلم کامیاب ہورہی ہے۔

تازہ ترین