• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن:ایک نہر سےنوزائیدہ بچہ مردہ پائے جانے کے بعدتحقیقات کا آغاز

لندن ( پی اے ) نوزائیدہ بچہ مردہ پائے جانے کے بعد تحقیقات کا آغازکرد یا گیا۔میٹ پولیس نے بتایا کہ شمال مغربی لندن کی ایک نہر میں نوزائیدہ بچے کی لاش ملی ہے۔اولڈ اوک لین کے قریب گرینڈ یونین کنال میں بچہ پانی میں نظر آنے کے بعد برطانوی وقت کے مطابق 13:19 بجے افسروں اور پیرا میڈیکس کوطلب کیاگیاتھا۔بچہ جائے وقوعہ پر مردہ قرار دیا گیا تھا ۔میٹ ترجمان نے کہا کہ ہم بچے کی ماں سے التجا کرتے ہیں کہ وہ 999 پر ڈائل کرکے طبی امداد حاصل کریں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ پارک رائل میں واقع ایک صنعتی اسٹیٹ کے قریب درجنوں پولیس ، ایمبولینس اور فائر گاڑیاں موجود تھیں۔متعدد سڑکیں اور راستے بند کردیئے گئے تھے اور افسران کا کہنا تھا کہ یہ گھنٹوں تک بند رہ سکتے ہیں۔نہر میں جس جگہ سے نوزائیدہ بچہ برآمد کیا گیا وہاںایمرجنسی عملہ ڈائیونگ سوٹ پہنے موجود تھا ۔لندن ایمبولینس سروس کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے جائے وقوع پر ایک انسیڈنٹ ریسپانس افسر ، ایک ایڈوانس پیرامیڈک پریکٹیشنر ، کلینیکل ٹیم منیجر اور دو ایمبولینس کریوز کو بھیجا تھا۔انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ جائے وقوعہ پر ایک نوزائیدہ بچے کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی۔
تازہ ترین