• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ایندھن پائپ لائن پر سائبر حملہ، تاوان کا مطالبہ

نیو یارک ( جنگ نیوز ) امریکی حکومت نے ملک میں تیل کی سب سے بڑی پائپ لائن پر سائبر حملے کے بعد اتوار کو ہنگامی طور پر نیا قانون منظور کیا ہے تاکہ اندرون ملک ایندھن کی ترسیل ٹینکرز کے ذریعہ کی جا سکے جبکہ مذکورہ جارجیا کولونئیل پائپ لائن سے امریکی ریاستوں کو 25 لاکھ بیرل بیرل ایندھن کی ترسیل ہو تی تھی ،جو ٹیکساس سے شمال مشرق اور مشرقی ساحل تک 45 فیصد ایندھن کی ضروریات پوری کر تی تھی ، لیکن ہیکرز نے اس کا لاک اپ سسٹم ہیک کر لیا اور تیل فراہم کر نے والی کمپنی سے بھاری تاوان کا مطالبہ کر دیا ہے ۔تاہم تفتیشی عمل مین شامل دو افراد نے شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پط پر ہیکرز کی ڈارک سائیڈ کے نام نشان دہی کی ہے ۔یہ ایک پیشہ ور مجرمانہ صنعت ہے جس نے تین سال کے عرصہ میں ۔مغربی ممالک کو اربوں ڈالرز کا نقصان پہنچایا ہے۔
تازہ ترین