• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمائندہ جنگ،جیو ابرار حسین پر حملہ، زخمی کر دیا

مانچسٹر( نمائندگان جنگ )برطانیہ کے شہر بولٹن میں لیبر پارٹی کے حواریوں نے سینئر صحافی اور جنگ،جیو کے نمائندہ ابرار حسین پر حملہ کرکے انہیں زخمی کر دیا، صحافی کو ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا، سنٹرل پاکستان پریس کلب برطانیہ و یورپ نارتھ ویسٹ کے سینئر نائب صدر ابرار حسین پر لیبر پارٹی کے حواریوں نے اس وقت حملہ کیا جب وہ جیو نیوز کے لئے لیبر پارٹی کے لوگوں کا ہی انٹرویو کر رہے تھے۔نارتھ ویسٹ کے سینئر صحافیوں کے وفد جس میں سنٹرل پاکستان پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ علامہ عظیم جی، صحافی برادری نارتھ ویسٹ ویلفیئر اور مسائل ایڈ کے چیئرمین شہباز سرور، جیو نارتھ ویسٹ کے رپورٹر غلام مصطفی مغل، معروف بزنس رہنما چوہدری مسرت نے ابرار حسین کے ساتھ اظہار یکجھتی کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاہے۔ علامہ عظیم جی نے تمام صحافیوں سے متحد ہو کر صحافتی وقار اور تحفظ کیلئے جدوجہد پر زرور دیا، سنٹرل پاکستان پریس کلب برطانیہ و یورپ کے صدر طلعت گوندل نے پورے برطانیہ، یورپ اور پاکستان میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ،سنٹرل پاکستان پریس کلب اسکاٹ لینڈ کے صدر اور گورنر پنجاب کے برطانیہ میں میڈیا ایڈوائزر طاہر انعام شیخ نے ابرار حسین پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملزم کو فوری گرفتار کرے ۔ پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن برطانیہ کے سیکرٹری جنرل وجاہت علی خان نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ سنٹرل پاکستان پریس کلب بریڈ فورڈ کے صدر چوہدری شہزاد، سنٹرل پاکستان پریس کلب مڈلینڈ نے بھی ابرار حسین پر فرائض کی ادائیگی کے دوران حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 
تازہ ترین