• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش کرکٹرز کو لیگز کے بجائے قومی ڈیوٹی کو ترجیح دینے کا مشورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صف اول کےانگلش کرکٹرز دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے لئے دستیاب ہوں گے۔ برطانوی میڈیاکے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کو پیغام دے دیا کہ کسی لیگ کی بجائے قومی ڈیوٹی کو ترجیح دینا ہو گی۔خیال رہے کہ ملتوی ہونے والی بھارتی لیگ کے انعقاد کی ستمبر اکتوبر میں منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ ٹیم نے پاکستان اور بنگلہ دیش میں وائٹ بال سیریز کھیلنا ہے۔ ٹیم ڈائریکٹر ایشلے جائلز نے انگلینڈ کے کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو قومی ڈیوٹی کو ترجیح دینے کا پیغام دیاہے۔ انگلینڈ ٹیم نے سولہ برس بعد پاکستان کا دورہ کرنا ہے دورے میں کراچی میں ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔

تازہ ترین