• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں یکم جون سے سپر لیگ کا انعقاد مشکل،ڈیڈ لاک برقرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے مستقبل کے حوالے سے ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان سپر لیگ کرانے کے حوالے سے مزید پیش رفت عید کی تعطیلات کے بعد ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کورونا کی سفری پابندیوں کے باعث منگل تک پی سی بی کو جواب نہ آسکا۔ امید ہے کہ اس بارے میں فیصلہ اتوار تک سامنے آئے گا۔ تاہم جیسے جیسے وقت گذر رہا ہے متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کا یکم جون سے انعقادمشکل ہورہا ہے۔ دوسری جانب راشد لطیف نے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کروانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میچ یو اے ای یا پاکستان میں نہ کروائے گئے تو خدانخواستہ یہ آخری لیگ بھی ہوسکتی ہے۔ پی سی بی دانشمندی کا ثبوت دیتی اور ایونٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کروایا جاتا تو یہ جلد مکمل ہو جاتا۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کے باقی رہ جانے والے میچز ابو ظبی اور دبئی میں کروانے کے لیے امارات کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر رکھا ہے۔

تازہ ترین