• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ کلبز رجسٹریشن کیلئے ڈیڈلائن میں توسیع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کلب رجسٹریشن میں متعلقہ معلومات اور دستاویزات کی فراہمی کے لئے ڈیڈ لائن میں 21 جون تک توسیع کردی ہے۔رجسٹریشن کے پہلے مرحلے میں 3989 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔پی سی بی نے عید تعطیلات اور لاک ڈاؤن کے باعث کلبز کے صدور کی درخواست پر ڈیڈ لائن میں توسیع کی ہے۔تمام کلبز کے صدور کو ممبرشپ اور کھلاڑیوں کی کٹیگریز سے متعلق معلومات اور دستاویزات پی سی بی کو فراہم کرنی ہیں۔

تازہ ترین