• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی نیا ثبوت سامنے آجائے تو کیس دوبارہ چلایا جاسکتا ہے، فرخ حبیب


کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کےپروگرام ’’جیو پاکستان ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اگر کوئی نیا ثبوت سامنے آجائے تو کیس دوبارہ چلایا جاسکتا ہے،پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ پچھلے دنوں میں کچھ پابندیوں اور سختیوں کی وجہ سے کچھ استحکام آیا ہے اور کوروناکیسز میں مزید اضافہ نہیں ہو رہا، سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری نے کہا کہ اگر کوئی یونائیٹڈ نیشن سے توقع کئے بیٹھا ہے تو مشکل ہے خوش قسمتی سے دنیا کے میڈیا پر کشمیر اور فلسطین کی بات کی جاتی ہے۔ وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ حدیبیہ کیس کلاسیک منی لانڈرنگ کا کیس ہے ۔ اب بھی کریمنل فوجداری کے مقدمے ہوتے ہیں اس میں اگر کوئی نیا ثبوت سامنے آجائے تو کیس دوبارہ چلایا جاسکتا ہے ۔اس کیس کے دوران نہ ان کی بریت ہوئی ہے نہ سزا ہوئی ہے یہ کیس ٹیکنیکل بنیادوں پر بند ہوا تھا شہباز شریف کا ٹرائل ہی نہیں ہوا تھا لہٰذا اس کو شروع کرنے کے اندر اس کی تحقیقات کو کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہے ہماری قانونی ٹیم سپریم کورٹ کے فیصلے کو مدِنظر رکھتے ہوئے قانونی کارروائی کو آگے بڑھائی گی۔پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ پچھلے دنوں میں کچھ پابندیوں اور سختیوں کی وجہ سے کچھ استحکام آیا ہے اور کیسز میں مزید اضافہ نہیں ہو رہا آئندہ آنے والے دنوں میں عید پر کیا ہوگا وہ منحصر ہوگا لوگوں کے رویوں پر اُن کی احتیاط پر لوگوں کو ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے۔ سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری نے کہا کہ پہلے پاور یونائیٹڈ نیشن جنرل اسمبلی میں تھی اب ساری طاقت ٹرانسفر ہوگئی ہے پانچ ممبرز میں اب جب تک وہ یک زبان نہیں ہوں گے نا کشمیر پر نا فلسطین پر بولا جائے گااس لئے جو مختلف ادارے ہیں عرب لیگ ہیں اسلامک کانفرنس ہے وہ دباؤ ڈالیں گے یا امریکہ اپنے مفاد میں دباؤ ڈالے گا ۔ اگر کوئی یونائیٹڈ نیشن سے توقع کئے بیٹھا ہے تو مشکل ہے خوش قسمتی سے دنیا کے میڈیا پر کشمیر اور فلسطین کی بات کی جاتی ہے۔ بانی ٹرانس جینڈر پروگرام انوشہ طاہر بٹ نے کہا کہ رمضان میں ہم ٹرانس جینڈر کو افطاری دے رہے ہیں اور چھوٹا بزنس کروا کر دے رہے ہیں اور وہ اپنے محلے میں ہی اسٹالز وغیرہ لگا لیتے ہیں ۔

تازہ ترین