• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کو تسلیم کرنیوالے مسلم ممالک کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں، ضیاء عباس

کراچی( اسٹا ف رپورٹر) سینئر سیاست داں سید ضیاء عباس نےمسجد الاقصیٰ کے اندر نمازیوں پر اسرائیلی فوجیوں کےحملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے مسلم ممالک کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں، اسرائیل امن کی تباہی کی جو آگ بھڑ کارہا ہے اس کی تپش سے پوری دنیا متاثر ہوگی، انہوں نے او آئی سی اور دنیا بھر کے مسلمان حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بے گناہ اور مظلوم فلسطینوں پراسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

تازہ ترین