• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین میں اسرائیلی دہشتگردی پر مسلم ممالک کی خاموشی قابل افسوس، مقررین

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار)فلسطین میں اسرائیل کے ہاتھوں انسانی حقوق کی بدترین پامالی،مسجد اقصیٰ پر دہشتگرد حملے اور مظلوم و نہتے فلسطینیوں کو شہید کرنے کیخلاف پاکستان کی سول سوسائٹی تنظیموں اور اداروں نے غم و غصے کا اظہار کیاہے اورکہا ہے کہ دہشتگرد اور ناجائز ریاست اسرائیل کی بربریت پر عالم اسلام سوگ کی کیفیت میں ہے، مسلمان ممالک اور انسانی حقوق کی چیمپئن عالمی طاقتوں کی خاموشی قابل افسوس ہے، عید کے بعد اس حوالے سے مذمتی تحریک چلائی جائیگی، نیشنل پریس کلب میں پاکستان سویٹ ہومز کے زمرد خان ، حبیب فائونڈیشن کے چیئرمین ندیم احمد خان، سابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، اخبار فروش یونین کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان، سی ڈی اے مزدور یونین کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یاسین، اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر ظفر بختاوری، آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر کاشف چوہدری اور صدر این پی سی شکیل انجم نے فلسطین میں اسرائیل کے ہاتھوں انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی اور اسے شہید کرنے کی کوشش کی جسے فلسطینیوں نے جانوں کا نذرانہ دیکر محفوظ رکھا ، افضل بٹ نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سول سوسائٹی مضبوط ہو رہی ہے، ندیم احمد خان نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اور نہتے فلسطینیوں کو شہید کرنے کی کوشش اسرائیلی فوج کا مکروہ فعل ہے ۔

تازہ ترین