• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضیاء الدین یونیورسٹی، اسلام میں مزدوروں کے حقوق سے متعلق ویبنار کا انعقاد

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ضیاءالدین یونیورسٹی سینٹر آف ہیومن رائٹس فیکلٹی آف لاءکی جانب سے ’ ’ اسلام میں مزدوروں کے حقوق کیا پاکستان میں جدید مطابقت رکھتی ہے ‘ ‘ کے موضوع پر ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔ ویبنار میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے ایگزیٹو ڈائریکٹر کرامت علی، عورت فاونڈیشن کی ریزیڈنٹ ڈائریکٹر مہناز رحمان اور اسلامک لیبر کوڈ کے مصنف اصغر جمیل نے نیدرلینڈ سے شرکت کی۔ شرکاءنے اس اپنی گفتگو میں اسلامی قوانین اور موجودہ جدید صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مزدوروں اورکام کرنے والے تمام محنت کش طبقے کے حقوق کے بارے میں اپنی اپنی آرا ءپیش کیں۔ کرامت علی کا کہنا تھا کہ عالمی معیشت کو دیکھتے ہوئے انسانی حقوق کے حصول کے لئے ہمیں قطعی طور پر مذہب کو استعمال کر نے کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان میں ایک فیصد سے بھی کم مزدور طبقہ متحد ہے یعنی ہمارا لیبر بھی منظم نہیں ہے۔ مہناز رحمان نے کہا کہ پاکستان میں مذہب کی آڑ میں خواتین کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ خواتین کے لئے باہر نکلنا، کام پر جانا یا عوامی بس میں سفر کرنا بہت مشکل اور مذہبی اعتبار سے بر اسمجھا جاتا ہے۔ اصغر جمیل نے کہا کہ خواتین لیبر ورکرز کے لئے سب سے اہم کم اجرت اور زچگی کی چھٹیاں ہیں جن پر ہماری حکومت کو کام کر نے کی بہت ضرورت ہے جبکہ دیگر ممالک خواتین ورکرزکے حقوق میں سرفہرست ہیں۔

تازہ ترین