• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطرکی تعطیلات،کچرااُٹھانے کا کام جاری رہیگا،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈزبیر چنہ نے کہا ہے کہ عیدالفطرکی چھٹیوں کے دوران کچرا اٹھانے کا کام جاری رکھنے کے لئے تمام چائنیز اور لوکل ٹھیکیداروں کو پابند کر دیا گیا ہے سینیٹری ورکرز اور دیگر عملے کی خصوصی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔ انہوں نے ضلع جنوبی میں ایم اے جناح روڈ، یو سی ون لیاری،دیگر علاقوں و عید گاہوں، ضلع غربی میں عید گاہ یوسی 5 سائٹ زون، جامع مسجد اورنگی زون، ضلع شرقی میں چائنیز ورک شاپ، چائنا گراؤنڈ، وسیم باغ گلشن اقبال، ضلع ملیر میں عید گاہ جامع مسجد ابراہیم گارڈن، خلداآباد یوسی 6، چھٹائی گراؤنڈ، داؤد غازی بروہی یوسی 10و دیگر علاقوں، مساجد،و عید گاہوں کا دورہ کیا، علاقہ مکینوں اور دکانداروں سے بھی صفائی سے متعلق انتظامات کے بارے میں تفصیلات لیں۔ دورے کے دوران انکے ہمراہ ایگزیکٹوڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی اور متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرزاور چائنیز کمپنی کے عہدیداران موجود تھے۔

تازہ ترین