• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب و خلیجی ممالک میں چاند نظر نہیں آیا، عید جمعرات کو

کراچی، جدہ (نیوز ڈیسک، شاہد نعیم ) سعودی عرب سمیت کئی عرب ممالک اور خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 13 مئی 2021 کو ہوگی، سعودی عرب کے علاوہ قطر ، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ملائیشیا میں بھی عید الفطر جمعرات کو ہوگی ۔ 

دوسری جانب برطانیہ اور فرانس میں بھی عید الفطر 13مئی کو منانے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ برطانیہ کے شہر برمنگھم کی گرین لین مسجد نے بھی 13مئی کو عید منانے کا اعلان کردیا ہے ۔ برطانیہ کے کئی شہروں میں عید الفطر سعودی عرب کیساتھ ہی منائی جاتی ہے ۔ 

سعودی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ منگل کی شام عید الفطرکا چاند دکھائی دینے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اس اعتبار سے مملکت میں عید الفطرجمعرات 13 مئی کو ہو گی، منگل کی شام سعودی سپریم کورٹ کا رویت ہلال شوال کے لئے اجلاس جاری رہا۔ 

سعودی عرب کے مختلف 10 رصدگاہوں رابطہ بھی رہا،سعودی شہر حوط السدیر، المجمہ،جدہ،تبوک،مکہ، مدینہ منورہ اور دیگر شہروں میں ھلال شوال دیکھنے کاخصوصی جدید ٹکنالوجیز کا استعمال کیاگیا دیگر شہروں میں عوام الناس نے کھلی آنکھوں سے چاند دیکھنے کی کوشش کی۔

سادہ طریقے اور دوربین کی مدد سے چاند دیکھنے کی بھی کوشش کی گئی ماہرین فلکیات نے کہا تھا کہ جبتک غروب شمش نہ تو اسکے واضح نظر آنے کی توقع نہیں ہوتی، ہمیں غروب شمش کا انتظار کرنا چاہئے -

تازہ ترین