• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح اسپتال کراچی میں داخل ریبیز سے متاثرہ 8 سالہ بچہ انتقال کرگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح اسپتال کراچی میں داخل ریبیز سے متاثرہ 8 سالہ بچہ شہزاد انتقال کر گیا۔ شہزاد ولد غلام مرتضی کا تعلق مورو سندھ سے تھا جسے 6ہفتے قبل آوارہ کتے نے کاٹا تھا لیکن اس کی ویکسی نیشن نہیں کرائی گئی جس کے باعث اس میں ریبیز کا مرض سرائیت کر گیا۔ شہزاد کو گزشتہ ہفتے جناح اسپتال کراچی لایا گیا جہاں اس کا علاج کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور منگل کی رات انتقال کر گیا۔جناح اسپتال کی ایگزیگیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی نے شہزاد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔واضح رہےکہ یہ جناح اسپتال میں رواں سال ریبیز سے چوتھی ہلاکت ہے ۔

تازہ ترین