• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، کووڈ 19 ویکسین لگوانے کیلئے لوگوں کو قائل کرنے کی ضرورت

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکا میں زیادہ تر ایسے افراد جن کو کووڈ 19 کی ویکسین نہیں لگائی گئی انہیں ویکسین لگوانے کیلئے قائل کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکی ویکسی نیشن مہم کے اہم لمحے میں چیلنجوں کو اجاگر کرتے ہوئے ایک نئے پول کے مطابق ایسے افراد جنہیں ابھی تک ویکسین نہیں لگی ان میں سے 11 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ وہ یقیناً ٹیکا لگوائیں گے جبکہ 34 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ وہ ٹیکا بالکل نہیں لگوائیں گے۔ 27 فیصد امریکیوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ہوسکتا ہے وہ کووڈ19 کے ٹیکے لگوائیں جبکہ 27 فیصد امریکیوں نے ٹیکے نہ لگوانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تازہ ترین