• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حدیبیہ کیس تمام کیسوں کی ماں، ن لیگ کی حکومت میں ختم کیا گیا، علی ظفر

کراچی (ٹی وی رپورٹ)رہنما پاکستان تحریک انصاف ،سابق نگراں وزیر قانون اور سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ تحقیقات میں مزید جرم سامنے آئے تو اس کااز سر نو ٹرائل ہوسکتا ہے، حدیبیہ کا کیس Mother of all cases (تمام کیسوں کی ماں )ہے ،اس کو پی ایم ایل این کی حکومت میں ختم کیا گیا تھا اور اس پر شک و شبہات موجود ہیں کہ کیوں ختم کیا گیا تھا ۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔علی ظفرنے کہا کہ حدیبیہ کا کیس Unsolved case (غیر فیصلہ شدہ کیس) ہے ایسا کیس جس کی تحقیقات روک دی گئی ہوں اور ٹرائل نہ ہوا ہو عدالتی فیصلہ اس پر نہ آیا ہو کہ کیا جرم ثابت ہوتا ہے کہ نہیں تو یہ Unsolved case جو ہے قانون اس کے بارے میں کہتا ہے کہ اگر تحقیقات کسی وجہ سے ختم ہوجائے تو دوبارہ اس کی تحقیقات کرنے میں کوئی ممانعت نہیں ہوتی ہے ۔ اگر آپ کو کسی بھی وقت نئے شواہد مل جائے تو آپ اس کی تحقیقات ایک بار نہیں چار بار بھی کرسکتے ہیں اور قانون بھی یہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ن لیگ کی طرف سے جو اعتراض آیا تھا وہ یہ آیا کہ نیب نے جب حدیبیہ معاملے پر ریفرینس فائل کیا تو ہائیکورٹ نے اس ریفرینس کو کالعدم قرار دیدیا تھا جس پر نیب نے سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی وہ بھی ختم کردی گئی تھی ۔اس کو ہی وجہ بنا کر کہا جاتا ہے کہ تحقیقات نہیں ہوسکتی ۔ تاہم میرا جواب یہ ہے کہ آپ کو اگر نئے شواہد ملتے ہیں تو آپ تحقیقات کو روک نہیں سکتے ہیں ۔

تازہ ترین