• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیکرز کا حملہ، امریکا کا اہم فیول پائپ لائن نیٹ ورک چوتھے روز بھی بند

واشنگٹن (جنگ نیوز)امریکا کے مشرقی ساحلی پٹی کو نصف ایندھن فراہم کرنے والا اہم پائپ لائن نیٹ ورک سائبر حملے کی وجہ سے گزشتہ 4 روز سے بند ہے جبکہ امریکی حکومت اور امریکا کے فیول پائپ لائن آپریٹرز پائپ لائن نیٹ ورک کو محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پائپ لائن پر حملہ سب سے زیادہ رکاوٹ ڈالنے والی ڈیجیٹل تاوان اسکیموں میں سے ایک ہے اور اس کے نتیجے میں مشرقی امریکا میں ایندھن کی فراہمی میں خلل پڑا ہے جس سے بینچ مارک پیٹرول کی قیمتیں تین سال کی بلند ترین سطح پر آگئیں۔پائپ لائن پر حملے کا شبہ کرنے والے سائبر گروپ ڈارک سائیڈ کی جانب سے پیر کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے ʼہمارا مقصد صرف پیسے کمانا ہے، معاشرے میں مشکلات پیدا کرنا نہیں۔قانون سازوں نے امریکی توانائی کے اہم انفرا اسٹرکچر کے لیے مضبوط تحفظات پر زور دیا اور وائٹ ہاؤس نے فیول نیٹ ورک کو دوبارہ شروع کرنا اولین ترجیح بتائی ہے اور اس کے اثرات کا اندازہ لگانے اور مزید رکاوٹوں سے بچنے کے لیے فیڈرل ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔

تازہ ترین