• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس او پیز کی خلاف ورزی، 216 دکانیں 11ریسٹورنٹس سربمہر

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)کورو نا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تین لاکھ14 ہزارچھ سو روپے کے جرمانے کئے گے۔ 11 ریسٹورانٹس،216دکانیں شاپنگ مالز سیل جبکہ دو گاڑیاں بند کی گئیں۔ڈویژنل ذرائع کے مطابق 110مساجد/مدارس کی چیکنگ کی گئی۔52انٹر سٹی ٹرانسپورٹ اڈاوں کامعا ئنہ کیا گیا۔جہلم میں دو کو ضبط کیا گیا۔خلاف ورزی کے مرتکب کو14 ہزارپانچ سو روپے جرمانہ کیا گیا ۔106بلک پلیس و پارک کا معا ئنہ کرتے ہوئے چار ہزارایک سو روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ شاپنگ مالز، مار کیٹس اور پلا زوں میں سے783کا معا ئنہ کیا گیا جن میں سے 216کوخلاف ورزی کا مر تکب پا تے ہوئے سیل،دو لاکھ 38ہزار روپےجرمانہ عائد کیا گیا۔ 27میرج ہا لز اور 108ریسٹو را نٹس چیک کئے گئے ۔کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مر تکب 11ر یسٹو را نٹس سیل کئے گئے۔ریسٹورنٹس کو58ہزارروپے کا جرمانہ کیا گیا ۔تین تعلیمی اداروں کی بھی چیکنگ کی گئی۔13درباروں کا بھی معائنہ کیا گیا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نوشین اسرار ،پولیس اور حساس اداروں کے حکام نے صدر،ٹنچ بھاٹہ،پیپلزکالونی میں چھاپے مارکر 14دکانیں سیل کردیں ،سات افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔
تازہ ترین