• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یتیم بچوں میں گفٹ تقسیم

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے تحت یتیم بچوں کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کوعیدی اور گفٹس دئیے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے صدر حامد اطہر ملک نے کہا کہ والدین سے محروم بچے ہماراقیمتی اثاثہ ہیں، ہم472 یتیم بچوں میں عیدی اور گفٹس تقسیم کر رہے ہیں۔انہوں نےکہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن 14,000 سے زائد یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے، فاؤنڈیشن یتیم بچوں کی کفالت کے لیے ملک کے ہر کونے تک پہنچے گی اور کوئی یتیم بچہ شفقت کے سائے سے محروم نہیں رہے گا۔
تازہ ترین