• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں جاری پالیسیاں تبدیل کی جائیں‘ ہاشم نوتیزئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بی این پی کے رکن قومی اسمبلی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میںعشروں سے جاری پالیسیوں میں تبدیلی نہ لائی گئی تو اس سے نفرتوں میں اضافہ ہوگاصوبے کے لوگ ترقی اور روزگار چاہتے ہیںحکومت لاپتہ افراد کو بازیاب کرائے یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں یکجہتی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بی این پی نے قومی اسمبلی کے پہلے ہی اجلاس میں حکمرانوں کی توجہ لاپتہ افراد کے مسئلہ کی جانب مبذول کرائی تھی پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے پانچ ہزار سے زائد لاپتہ افراد کی فہرست بطور یاداشت اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش کی اور مطالبہ کیا کہ انہیں بازیاب کرایا جائےانہوں نے کہا کہ اب تک پانچ سو کے قریب لوگ بازیاب تو ضرور ہوئے ہیں مگر اس دوران لوگ لاپتہ بھی ہوئے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ اگر کسی پر کوئی الزام ہے تو اسے عدالت میں پیش کرکے اس پر مقدمہ چلایا جائے۔
تازہ ترین