• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے بعد صوبہ تحریک کو تیز تر کیا جائے گا، صدر پاکستان سرائیکی پارٹی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی کے صدر ملک اللہ نواز وینس نے کہا ہے کہ عید کے بعد صوبہ سرائیکستان کے قیام کی تحریک کو تیز تر کیا جائے گا عوام کو متحرک کیا جائے گا اور مقتدر طبقہ کو صوبہ سرائیکستان کے قیام کے لیے مجبور کیا جائے گا پارٹی کی طرف سے ماہ رمضان عید اور کرونا وباء کی اس مصیبت کی گھڑی میں سرائیکی وسیب کے مختلف علاقوں ملتان ڈیرہ غازی خان مخدوم رشید، لاڑ، بستی ملوک، راجہ رام، شجاع آباد، سکندر آباد، جھوک وینس اور ملتان کے گردونواح میں مستحق افراد اور پارٹی کارکنان میں ایک ہزار راشن بیگ تقسیم کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ قائد سرائیکی بیرسٹر تاج محمد خاں لنگاہ کے بعد سرائیکی پارٹی سرائیکستان صوبہ کے قیام کے لیے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔
تازہ ترین