• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انعام کا لالچ دیکر 4 لاکھ 83 ہزار ہتھیانے کے 3 ملزمان پر مقدمہ درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ بستی ملوک نے انعام کا لالچ دے کر شہری سے چار لاکھ 83 ہزار روپے ہتھیا لینے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔غوث بخش نے پولیس کو درخواست دی کہ اسے 4 ماہ قبل ایک انعامی پروگرام کا موبائل میسیج موصول ہوا۔بعد ازاں سجاد ،الطاف اور اللہ دتہ نے دھوکہ دہی سے اسے انعام کا لالچ دے کر چار لاکھ 83 ہزار روپے لے گئے اور اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین