• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطر:فول پروف سکیورٹی انتظامات،1980 پولیس اہلکار آن ڈیوٹی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان پولیس کی طرف سے عید الفطر کے حوالہ سے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔عید الفطر کے دوران شہر بھر میں کل 890 مساجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔ جن میں سے 117 مقامات اے کیٹیگری کے ہیں عید الفطر کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ملتان پولیس کے 1980 پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ جس میں 04 ایس پیز، 09 ڈی ایس پیز، 25 انسپکٹرز، 83 سب انسپکٹرز، 156 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 127 ہیڈ کانسٹیبل اور 1576 کانسٹیبلز شامل ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، محافظ اسکواڈ اور پولیس کے چاک و چوبند دستے شہر بھر میں گشت کریں گے۔اس کے علاوہ 5 ریزرو پولیس لائنز ملتان میں سٹینڈ ٹو رہیں گی شہر بھر میں مختلف مقامات پر ون ویلنگ کی روک تھام کیلیے پولیس تعینات کی جائے گی۔ مختلف علاقوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ کورونا وائرس کے پیش نظر عید الفطر کے موقع کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گی۔
تازہ ترین