• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے فون پر وسیب سے ایک کال بھی نہیں سنی،سرائیکی رہنما

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکی رہنمائوں ظہور دھریجہ، عاشق خان صدقانی، شریف خان لشاری، حاجی عید احمد دھریجہ اور ثوبیہ ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سرائیکی صوبے کی بات نہیں سننا چاہتے۔ آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ کے پروگرام میں وسیب کے ہزاروں افراد میں سے کسی کی بات نہیں سنی گئی۔ فرضی پروگرام کو بند ہونا چاہئے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے مخصوص چند افراد کی کالیں سنیں اور وہ اس پروگرام کے ذریعے اپنے مخالف سیاستدانوں اور اداروں کے خلاف اپنی بھڑاس نکالتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ وسیب کے سیکڑوں افراد سرائیکی صوبے کا سوال اٹھانا چاہتے تھے۔ سرائیکی رہنمائوں نے کہا کہ عید سر پر آگئی ہے وسیب کے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔ جب تک صوبہ نہیں بنتا وسیب کے مسئلے حل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وسیب کے سیاستدان صوبے کے مسئلے پر خاموشی اختیار کرکے مجرم کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ آج وسیب کے لوگ تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہے ہیں لیکن کسی کو پرواہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد انشاء اللہ سرائیکستان لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار ہوگا اور اس میں یونیورسٹیوں اور کالجوں کے نوجوان بھرپور شرکت کریں گے۔
تازہ ترین