• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی وطن پارٹی کاعیدالفطر سادگی سے منانے کا فیصلہ

پشاور(جنگ نیوز)قومی وطن پارٹی کے مرکزی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلائو کو مد نظر رکھتے ہوئے قومی وطن پارٹی نے عیدالفطر انتہائی سادگی کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں عوام اور پارٹی کارکنوں کو بھی سماجی فاصلہ رکھنے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ کورونا کے بے دریغ پھیلائو کی بدولت قومی وطن پارٹی اس بارعیدالفطر سادگی کے ساتھ منائے گی اورضمن میں عوام الناس اور پارٹی کارکنوں کومطلع کیا جاتا ہے کہ اس سال وطن کور شیرپائو اور وطن کور پشاور میں عید تقریبات نہیں ہو گی۔ انہوں نے کارکنوں کو بھی خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کی پیروی کرتے ہوئے عید سادگی کے ساتھ منائے اور کورونا سے بچائو کے احتیاطی تدابیر اور دیگرحفاظتی اقدامات پر عمل درآمدیقینی بناتے ہوئے خود کو اور اپنے خاندان کو اس موذی بیماری سے بچائیں۔مہلک وائرس نے اب تک ہزاروں شہریوں سمیت سینکڑوں ڈاکٹروں اور طبی عملہ کو شکار کیا ہے اوراس کی شدت میں روز بروز اضافہ پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں عوام کو چاہیے کہ وہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں کیونکہ کورونا وائرس سے بچائو کا واحد راستہ سماجی فاصلہ اور باہمی میل جول سے اجتناب ہی میںہے۔
تازہ ترین