• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوتؐ ہمارے ایمان کا حصہ ہے‘سعد اللہ حنفی

پشاور(جنگ نیوز) مدرسہ حفظ القرآن للبنین والبنات مسجد میاں ملاں محسن محلہ شیخ الاسلام اندرون گنج چوک میں 22ویں سالانہ محفل شبینہ گزشتہ شب مکمل ہوئی جس میں 50 ننھے حفاظ کرام نے شرکت کی۔محفل شبینہ کے اختتام پر حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی اور ان میں قرآن پاک تقسیم کئے گئے،اس موقع پر عمائدین علاقہ، حفاظ کرام کے والدین موجود تھے۔اس موقع پر مہتمم قاری سعد اللہ حنفی نے کہاکہ قرآن پاک کےساتھ محبت اور احکام قرآن پاک کی پیروی دنیا اور آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے، قرآن پاک کے نور سے مساجد اور گھروں کو پرنور بنانا ہوگا،مسلمان کلام الٰہی کے احکامات کے مطابق زندگی گزاریں تو ان کی تمام مشکلات حل ،مصیبتیں اور پریشانیاں دور ہوجائینگی،عقیدہ ختم نبوتؐ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم اس کے دفاع کے لئے اپنی پوری کوشش کریں ہم اگر اپنی جان بھی قربان کر دیں تو اس فرض کا حق ادا نہیں کر سکتے، ہمیں چاہئے کہ آنے والی نسلوں کو سب سے اول عقیدہ ختم نبوتؐ کی اہمیت سے روشناس کرائیں۔
تازہ ترین