• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیشن کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی،دیشا پٹانی

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے کہا ہے کہ مجھے فیشن کے بارے میں نہیں پتا بس مجھے اچھے کپڑے پہننا پسند ہے۔

گفتگو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ چپل اور بڑے سائز کی ٹی شرٹس پہنتی ہوں کیونکہ میں اس میں خود کو آرام دہ محسوس کرتی ہوں۔لیکن جب میں باہر جاتی ہوں تو تھوڑی کوشش کرتی ہوں کہ الگ دکھ سکوں۔

اداکارہ نے اپنے کپڑوں کے انتخاب کے بارے میں بتایا کہ اس کا تعلق میری سوچ سے بھی ہے کہ میں کیا محسوس کررہی ہوں۔مجھے فیشن اور ٹرینڈز کا زیادہ نہیں پتا،عام طور پر وہی کپڑے پہنتی ہوں جو مجھے اچھے لگتے ہیں۔

تازہ ترین