• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، 24گھنٹوں میں کورونا سے 4ہزار سے زائد اموات ریکارڈ


پڑوسی ملک بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال دن بہ دن مزید بگڑتی جا رہی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کے سبب کورونا سے اموات کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے  4 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھارت میں 3 لاکھ 48 ہزار نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 1 ارب سے زائد آبادی والے ملک بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

گزشتہ روز بھارت میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 50 ہزار 25 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 29 لاکھ 92 ہزار 517 مریض سامنے آئے۔

تازہ ترین