• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ بمباری، ترکی نے اسرائیلی وزیر کا دعوت نامہ منسوخ کردیا

ترکی نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا منہ توڑ جواب  دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر برائے توانائی کے دعوت نامے کو منسوخ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینیوں پر اسرائیل کی بڑھتی ہوئی شدت پسندی پر ترکی نے جواب میں جون میں منعقد کی جانے والی توانائی کانفرنس کیلئے اسرائیل کے وزیر کا دعوت نامہ منسوخ کردیا ہے۔

انتالیا ڈپلومیسی فورم کا انعقاد 18 سے 20 جون کو ہونا ہے جس میں اسرائیلی وزیر کی دعوت کو تعلقات میں بہتری لانے کے لیے ایک نئے موقع کے طور پر دیکھا جارہا تھا۔


تاہم اب اسرائیل کی فلسطینیوں پر  وحشیانہ بمباری کو دیکھتے ہوئے ترک صدر نے اسرائیل کے وزیر کا دعوت نامہ منسوخ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری نہ رکی، فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے، 13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔

حماس کی جانب سے بھی جواب میں راکٹوں کی برسات، اشکیلون میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگ گئی، بس تباہ، تین اسرائیلی ہلاک، 70 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کےشہر لد میں شدید کشیدگی جاری ہے اور یہودی شدت پسندوں نےکئی گاڑیوں کوآگ لگا دی ہے۔

تازہ ترین