• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبول اداکارہ صبا قمر نے اپنے حالیہ فوٹو سیشن شیئر کرتے ہوئے یہ بھی بتادیا کہ ان کی زندگی ایک پانڈا کیساتھ بہترین گزر سکتی ہے۔


صبا قمر نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر پانڈا، ٹیڈی بیئر کے ہمراہ اپنی دلکش تصاویر شیئر کیں جس کے کیپشن میں خوبصورت تجربات بھی لکھے اور مداحوں کو اس پر عمل کرنے کا بھی کہا۔

ایک تصویر کے کیپشن میں صبا قمر نے لکھا کہ ’جو کچھ آپ کے ساتھ ہورہا ہے اس کے سہارے بہترین دن کی توقعات رکھیں۔‘


دوسری تصویر میں اداکارہ کے مبہم کیپشن نے اداکار بلال اشرف کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا جس پر وہ سوال کیے بغیر نہ رہ سکے۔

اداکارہ نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میری زندگی ایک پانڈا کے ساتھ بہترین گزر سکتی ہے۔‘


اس تصویر پر جہاں دیگر معروف شخصیات اپنی پسندیدگی کا اظہار کررہی تھیں وہیں بلال اشرف نے اداکارہ سے پوچھا کہ کیا مجھے آپ کی زندگی میں موجود ’پانڈا‘ کا نام پتا چل سکتا ہے؟ صبا نے جوابی کمنٹ میں لکھا کہ بلال آپ جو نام رکھنا چاہیں رکھ لیں۔


تازہ ترین