• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجلینا جولی کا طویل مدت تنہا رہنے کا انکشاف

معروف امریکی اداکارہ و سماجی کارکن انجلینا جولی نے اپنی زندگی کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ وہ طویل مدت تنہا زندگی گزار چکی ہیں اور اب بھی 2016 سے وہ بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد اکیلی ہی زندگی گزار رہی ہیں۔

چھ بچوں کی والدہ اداکارہ انجلینا جولی نے رواں برس مدرذ ڈے پر ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’میں ناقابل یقین حد تک خوش قسمتی محسوس کرتی ہوں کہ میں اور میرے سابقہ شوہر بریڈ پٹ میڈوکس ، زہارا ، پیکس ، ویوین ، شیلو اور ناکس کے والدین ہیں۔‘

انجلینا نے اپنے بچوں کے بارے میں بتایا کہ ’میرے چھ انتہائی قابل بچے ہیں۔ میں ہر روز صبح اٹھ کر یہ عہد کرتی ہوں کہ میرے بچے ذہنی و جسمانی طور پر بہترین نشونما پائیں۔‘

انہوں نے مزید کہاکہ ’ لیکن ایمانداری کے ساتھ میں سوچتی ہوں کہ چند سال قبل صورتحال اس کے برعکس تھی، بچے سوچتے تھے کہ ہمیں یہ یقینی بنانا ہےکہ ماں ٹھیک ہے۔‘

اداکارہ نےبچوں کے بارے میں مزید کہاکہ ’ ہم ایک ٹیم ہیں لہذا میں بہت ، بہت خوش قسمت ہوں۔  ‘

انجلینا جولی نے اپنے واحد رشتے کے بارے میں بات کرتے ہوئےکہا کہ ’ 2016 میں جب سے ان کی اپنے سابقہ شوہر بریڈ پٹ سے طلاق ہوئی وہ اکیلی ہی ہیں۔‘

تازہ ترین