• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف اسلامی ممالک کو عملی اقدامات کر نا ہونگے، گورنر پنجاب


گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی دہشت گردی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف اسلامی ممالک کو عملی اقدامات کر نا ہونگے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اسرائیلی دہشت گردی کی ویڈیوبھی شیئر کرتےہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کے صرف مذمت کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی دہشت گر دی پر خاموشی بھی کسی جرم سے کم نہیں ہوگی ، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔

گور نر پنجاب نے کہاکہ پاکستانی عوام اور حکومت اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ متحد کھڑے ہیں ، 20سے زائد فلسطینیوں کا قتل بدتر ین اسرائیلی دہشت گردی کا ثبوت ہے ۔

چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جب تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوگا دنیا میں کبھی امن قائم نہیں ہوسکتا ۔

انہوں نے کہاکہ آزادی کے لیے جرات کیساتھ دشمن کا مقابلہ کر نیوالی فلسطینی عوام کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

تازہ ترین