• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ یروشلم میں جو ہوا وہ ناقابل بیان ہے، انگین آلتان

شہر آفاق ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انگین آلتان نےاسرائیل کے یروشلم یعنی مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصٰی پر حملےاور غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بم باری اور تشدد کے واقعات کی مذمت کی ہے۔

اداکار انگین آلتان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پرفلسطین کی آزادی کے لیے اپنی آواز اٹھاتے ہوئے خصوصی انسٹا اسٹوری شیئرکی ہے۔

انگین آلتان نے لکھا کہ ’ا ب یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے، ہمارے دل و دماغ کہہ رہے ہیں کہ یروشلم میں جو ہوا وہ ناقابل بیان درد ہے۔‘

اداکار نے مزید لکھا کہ  ’فلسطین کو آزاد کرو۔‘

واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے عین الوزہ میں ابھی بھی شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 43 ہوگئی ہے، 13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔

تازہ ترین