• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ بیت المقدس کے حالات پر خاموشی افسوسناک ہے: علی ظفر

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدالاقصٰی پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

علی ظفر نے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر افسوس کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’مقبوضہ بیت المقدس میں جو ہوا وہ دل دہلا دینے والا، تکلیف دہ، ناقابل قبول اور سمجھ سے باہر ہے۔‘

گلوکار نے یہ بھی لکھا کہ ’میرے پاس اس دُکھ کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔‘

علی ظفر نے تکلیف دہ واقعے پر دنیا کی خاموشی کے بارے میں لکھا کہ ’ اس واقعے پر خاموشی افسوس ناک ہے، جاگو پیاری دنیا، انسانیت کی خاطر جاگو۔‘

 واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے، 13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔

حماس کی جانب سے بھی جواب میں راکٹوں کی برسات ہوئی جس کے نتیجے میں اشکیلون میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگ گئی، بس تباہ، تین اسرائیلی ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین