کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر پنجاب یونیورسٹی نے آن لائن اور فزیکل کلاسز 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بات پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے لاہور سے جاری کیئے گئے اعلامیئے میں کہی ہے۔
پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 23 مئی تک ہاسٹلز بھی بند رکھے جائیں گے، این سی او سی کی ہدایات کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔