• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے سی پیک ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا 88 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، عاصم سلیم باجوہ

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔

ایک بیان میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ پہلے سی پیک ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا 88 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 720 میگاواٹ کے کیروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر 1720 ملین ڈالر سرمایہ کاری ہوئی ہے۔


چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے مزید کہا کہ کیروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اپریل 2022 میں مکمل ہوجائے گا۔

اُن کا کہنا تھاکہ کیروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ دریائے جہلم پر بنایا جارہا ہے، منصوبے میں براہ راست 5 ہزار مقامی افراد کی بھرتی کی گئی۔

تازہ ترین