سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1020 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاض سے سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 389 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 13 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 111 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 908 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں کورونا سےصحتیاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار10 ہوگئی ہے۔