اسرائیل فلسطین کشیدگی پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا دوسرا ہنگامی اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
اقوام متحدہ کے سفارتکار کے مطابق امریکا کی مخالفت کے باعث سلامتی کونسل اجلاس کا مشترکا بیان جاری نہیں ہوسکا۔
انھوں نے کہا کہ امریکا سمجھتا ہے کہ سلامتی کونسل کے بیان سے کشیدگی میں کمی نہیں ہوگی۔
خبر ایجنسی نے اقوام متحدہ کے سفارتکار کے حوالے سے بتایا کہ مزید کہا کہ سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان مشترکا اعلامیہ کے حق میں تھے۔