• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی 1 ارب 34 کروڑ خوراکیں لگائی جا چکیں

دنیا بھر میں گیارہ مئی تک عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی ایک ارب چونتیس کروڑ خوراکیں لگائی جا چکیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں سب سے زیادہ 34 کروڑ 27 لاکھ اور امریکا میں ویکسین کی 26 کروڑ 31 لاکھ خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

اسرائیل میں ویکسین لگانے کی شرح سب سے زیادہ ہے جہاں ہر سو افراد کو ایک سو اکیس ویکسین لگائی جا چکی ہیں، پاکستان میں اب تک ویکسین کی اڑتیس لاکھ سے زائد خوراکیں لگائی جا سکی ہیں۔

تازہ ترین